کراچی :روپے کی بے قدری میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، روپیہ تاریخ کی کم ترین جبکہ امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 170 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا ،ساڑھے چار ماہ میں انٹربینک میں ڈالر 17روپے 77پیسے مہنگاہوچکاہے ۔
ڈالر 169.97 سے بڑھ کر 170.48 روپے کا ہو گیا ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا،ایک موقع پر100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس سے زائد گر گیا،مارکیٹ 44 ہزار 203 کی سطح پر پہنچ گئی۔