اسلام آباد : حکومت کی جانب سے نئی مردم شماری پر کام شروع کردیا گیا ہے ،ساتویں مردم شماری 31 اگست 2022 تک کرائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مردم و مکانات شماری کے لیے 23 راب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر دی ہے جبکہ وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے ہیں
بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔ مردم شماتی کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگی۔