لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے محمد زبیر کو ترجمان کے عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا۔ ویڈیو بنانے والوں کیخلاف ہوں۔ محمد زبیر کو ڈرایا دھکایا گیا ،انہین دوسال سے ڈرایا جا رہا ہے۔ مجھ سے جس نے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑیں۔ میرے پاس کسی کی نجی ویڈیو نہیں ،تاہم سازش کی ویڈیو ہے۔
لاہور میں بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ محمد زبیر کی ویڈیو ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ایسے کسی کی غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنا انتہائی بری بات ہے ۔ کسی کی بھی ویڈیو سامنے نہیں آنی چاہیے ۔
مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع آئین کے دائرہ اختیار میں ہونا چاہیے اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی ۔ میں تو یہ چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو لیکن اس حکومت میں انہیں واپس بلانا حماقت ہوگی۔ میاں نواز شریف اور میں سیاست میں نہیں آئیں گے۔