آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے آصف محمود جاہ کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کی تعیناتی سے متعلق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آصف محمود جاہ کو 4 سال کیلئے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا اطلاق عہدے کا چارج سنبھالنے کے روز سے ہو گا۔
ٓآصف محمود جاہ کسٹمز گروپ میں گریڈ 21 کے افسر تھے جنہوں نے کچھ روز قبل ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی جبکہ ان سے قبل مشتاق سکھیرا وفاقی ٹیکس محتسب تھے جن کی 4 سالہ مدت مکمل ہو چکی ہے۔
آصف محمود جاہ کی ملازمت سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرتے ہوئے قبل اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔ آصف محمود جاہ چیف کولیکٹر کسٹمز نارتھ اسلام آباد تعینات تھے۔