لاہور : معروف اداکارہ میرا نے عدالت میں رو رو کر خود کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کی ۔ میرا کا موقف تھا کہ امریکا میں میری بات سنی جاتی ہے پاکستان میں کوئی نہیں سنتا ۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اداکارہ میرا نے رو رو کر عدالت کو اپنا دکھڑا بیان کیا ۔ میرا نے موقف اختیار کیا کہ میں دس سال سے انصاف کے لئے در بدر ہو رہی ہوں ۔
میرا نے کہا کہ جب میں امریکا میں تھی تو وہاں کی عدالت نے میری بات کو مکمل طورپر سنا لیکن پاکستان میں میری کوئی نہیں سنتا ۔
عدالت نے اداکارہ میرا کو چیخ چیخ کر بولنے اور رو کر اپنے موقف کے اظہار سے منع کردیا ۔
عدالت نےوکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا لیکن اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے ۔ اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا اور ان تصاویر اور ویڈیوز کو نکاح کے ثبوت پر پیش کیا جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ میرا کا موقف ہے کہ عتیق الرحمان نے فلم کے شوٹ کے ذریعے عدالت کو گمراہ کیا ہے ۔ فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا لہذاعدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے