لاہور پولیس نے جعلی وفاقی سیکرٹری گرفتار کرلیا

01:07 PM, 29 Sep, 2021

لاہور : پولیس نے جعلی وفاقی سیکرٹری گرفتار کرلیا ۔نئے ویگو ڈالے پر آنے والے کو پولیس اہلکار نے مشکوک سمجھ کر چیکنگ کی تو بھانڈا پھوٹ گیا ۔  تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہور کیپٹن سہیل چوہدری سے ملنے کے لئے آنے والا جعلساز پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں ناکام ہوگیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مرزا عامر خورشید نامی شخص ویگو ڈالے پر ڈی آئی جی کے دفتر پہنچا  اور خود کو فیڈرل سیکرٹری ظاہر کیا ۔ جعلی فیڈرل سیکرٹری نے سیکورٹی اہلکاروں کو سبز رنگ کی سرکاری بک اور اپنا کارڈ بھی دکھایا ۔

ڈی آئی جی آفس میں تعینات پولیس اہلکار وں نے مشکوک نظر آنے پر جب  اس کے بارے میں دریافت کیا اور معلومات حاصل کیں تو اس کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا ۔پولیس کی طرف سے  مرزا عامر خورشید نامی شخص سے جب معمولی پوچھ گچھ کی  گئی تو وہ  اس کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا ۔ 

پولیس نے  ملزم کے خلاف جعلسازی کی دفعات کے تحت سب انسپکٹر بشیر احمد کے بیان پر تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کرلیا  ۔

ڈی آئی جی آپریشنر نے انچار ج گارڈ بشیر احمد کو پیشہ وارانہ مہارت اور فرض شناسی پر شابا ش دی ۔ جعلساز کے خلاف مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ 

مزیدخبریں