کیلیفورنیا: آئی فونز کو پسند کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے آئندہ سال 2022ء کی شروعات میں نیا موبائل مارکیٹ میں لانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ابھی عرصہ قبل ہی آئی فون 13 کی سیریز مارکیٹ میں پیش کی گئی تھی جس میں کچھ خاص تبدیلیاں نہیں کی گئی تھیں لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 14 کے ہینڈ سیٹ مکمل طور پر ری ڈیزائن کرکے صارفین کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق موبائل ٹیکنالوجی ماہرین نے آئی فون 14 میں پنچ ہیڈ فرنٹ کیمرا نصب کیا ہے جبکہ یہ فون 5 جی خصوصیات کا حامل ہوگا۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ آئی فونز 13 کے موبائل میں نوچ کیمرے کیساتھ چہرے کو شناخت کرنے کی خصوصیات بھی موجود ہے لیکن نیا موبائل جدید کیمرے کے ساتھ پیش کیا جائے گا، بتایا جا رہا ہے کہ اس میں شناخت کیلئے فنگر پرنٹ کا سینسر لگایا جائے گا۔
کہا جا رہا ہے کہ ایپل کمپنی کو آئی فون 14 کیلئے اپنے ڈیزائن پر توجہ اور نظر ثانی دینے کا موقع ملے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دنیا بھر کے صارفین کو مکمل نیا ڈیزائن، پروماڈلز اور انٹری لیول ملے گا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ ایپل نے پیشگوئی کی تھی کہ آئی فونز 14 میں آئی فون کا نشان ختم کر کے پنچ ہول سیلفی کیمرے کے لیے جگہ بنائی جائے گی، یہ اقدام جگہ بچانے کیلئے کیا جائے گا۔
تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ایپل کمپنی آئی فونز میں سینسرز، کٹ کیمرا، ایمبیئنٹ لائٹ سینسر اور فلڈ الیومینیٹر کیساتھ کیا تبدیلیاں کرے گی؟