پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے استعفیٰ دیدیا

09:16 AM, 29 Sep, 2021

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اختیارات میں کمی استعفے کی وجہ بنی۔

تاہم پی سی بی ذرائع کے مطابق ابھی وسیم خان کے استعفے کو قبول نہیں کیا گیا ہے، اس پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس اہم معاملے پر بات چیت کیلئے کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

وسیم خان نے اپنا استعفیٰ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ کو استعفیٰ پیش کیا۔ اختیارات میں کمی استعفے کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وسیم خان آئندہ دو ماہ کے دوران اپنی ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکیں گے کیونکہ ان کی مدت ملازمت 2022ء کے اوائل میں ختم ہو رہی تھی۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور وسیم خان کے درمیان اس سلسلے میں ایک اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم خان کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے دو مہینے کا وقت مانگا تھا، اس سے قبل رمیز راجہ نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اپنے اہداف بارے بتاتے ہوئے واضح کر دیا تھا کہ وہ اپنی نئی ٹیم بنائیں گے۔

مزیدخبریں