باکو:ترکی نے آذربائیجان کا ساتھ دیتے ہوئے آرمینیا کا روسی ساختہ جدید ایس یو 25 جنگی طیارہ مار گرایا۔
روسی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آرمینیا اور آذربائیجان کی جنگ میں ترکی بھی شریک ہوگیا ہے،آرمینیا کی وزارت دفاع نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ترکی کے ایف 16 جنگی طیارے نے آرمینیا کے ایس یو 25 فائٹر جیٹ کوآرمینیا کی حدود میں مار گرایا۔
جبکہ آذربائیجان عسکری ذرائع کے مطابق اس کاروائی کے دوران آرمینیا کے فائٹر جیٹ کے پائلٹ کی ہلاکت بھی ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آذربائیجان کی فضائی حدود سے کیا گیا تھا۔