مردان : ذرائع کے مطابق مران میں بازار شہیداں میں دھماکا ہونے کے نتیجے میں3 افراد جاں جبکہ افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موقع پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ دھماکا سائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔اس حوالے سے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ثناء اللہ عباسی نے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔