امیر کویت انتقال کر گئے ،عرب میڈیا 

07:16 PM, 29 Sep, 2020

کویت:امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح انتقال کرگئے،سرکاری خبر رساں ایجنسی نے امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی ۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح دوپہر 91 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئے، کویت کے سرکاری نشریاتی ادارے نے امیر کویت کی وفات کا اعلان کردیا۔

شیخ صباح الاحمد رواں برس جولائی میں علاج کی غرض سے امریکا منتقل ہوئے تھے، اس سے قبل ان کی کویت میں بھی سرجری کی گئی تھی۔

مزیدخبریں