دادی نے جان کی بازی لگا کر پوتی کو بچا لیا ،نئی مثال قائم

06:56 PM, 29 Sep, 2020

ریاض: سعودی عرب کے شہر سکاکا میں دادی اپنی پوتی کو بچاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی خاتون سارہ العلیمی کی پوتی اپنی دوستوں کے ہمراہ گیسٹ ہاؤس کے سوئمنگ پول میں تیراکی میں مصروف تھی۔تیراکی کے دوران جب دادی نے اسے سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں اپنے ہوش و حواس کھوتے ہوئے دیکھا تو فوراً ہی انہوں نے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگادی اور پوتی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

معمر خاتون نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پوتی کو تو بچا لیا لیکن خود سوئمنگ پول کے گہرے حصے میں چلے جانے کے باعث ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔معمر خاتون کے بیٹے عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ معمر ہونے کے علاوہ والدہ کو  تیراکی کا کوئی تجربہ نہیں تھا۔

 انہوں نے سوئمنگ پول میں محض پوتی کو بچانے کے لیے چھلانگ لگائی تھی۔جاں بحق ہونے والی سارہ العلیمی سکاکا میں 30 برس سے زیادہ عرصے تک تدریسی خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور ان دنوں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔

مزیدخبریں