ن لیگ نے طلال چوہدری پر تشدد کے واقعہ کو فریقین کا باہمی معاملہ قرار دیدیا

05:34 PM, 29 Sep, 2020

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی نے طلال چوہدری پر تشدد کے واقعہ کو فریقین کا باہمی معاملہ قرار دے دیا۔ کمیٹی کے مطابق آپس کے معاملے کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی قرار نہیں دیا جا سکتا اور فریقین صلح کرنا چاہیں یا قانونی کارروائی بلکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ کمیٹی نے تحقیقات سے صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

طلال چوہدری پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی کی رکن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ کمیٹی نےابھی تحقیقات مکمل نہیں کیں اور حقائق کے درست تعین کے بعد میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ خانگی حقوق، ذاتی زندگی کے احترام کا خیال رکھا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری فیصل آباد میں مبینہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

طلال چوہدری کے بھائی کے مطابق طلال چوہدری پر کینال روڈ پر رات کے وقت چار افراد نے حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے تھے۔ 

مزیدخبریں