بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا سپاہی اور 15 سالہ نوجوان شہید

02:53 PM, 29 Sep, 2020


 اسلام آباد : بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا سپاہی اور 15 سالہ نوجوان شہید ہو گئے جبکہ ایک خاتون سمیت چار شہری زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بروہ اور تندار سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں بروہ گاﺅں کا رہائشی 15 سالہ نوجوان شہید ہوگیا جبکہ تندار سیکٹر میں کرتان گاﺅں کی ایک خاتون اور 80 سالہ بزرگ سمیت چار شہری زخمی ہو گئے۔

پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔ بھارتی پوسٹوں پر بھاری مالی اور جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے تبادلہ میں سپاہی شفیق نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

مزیدخبریں