کولمبیا میں کورونا وائرس کے باعث محدود پیمانے پر لاگو قرنطینہ قواعد وضوابط میں اکتوبر کے اختتام تک توسیع

کولمبیا میں کورونا وائرس کے باعث محدود پیمانے پر لاگو قرنطینہ قواعد وضوابط میں اکتوبر کے اختتام تک توسیع


 بگوٹا : جنوبی امریکی ملک کولمبیا نے کورونا وائرس کے باعث محدود پیمانے پر لاگو قرنطینہ قواعدوضوابط میں اکتوبر کے اختتام تک توسیع کر دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے کولمبیا کے صدر ایون ڈوکیو نے گزشتہ رات کو اپنے خطاب میں شہریوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے بڑے اجتماعات سے گریز کریں، سماجی فاصلہ رکھیں، ماسک پہنیں اور بار بار ہاتھ دھوئیں۔

کولمبیا میں ستمبر کے آغاز سے محدود قرنطینہ ضوابط کے تحت بین الاقوامی پروازوں اور ہوٹلوں میں جاکر کھانا کھانے کی اجازت دی گئی اور یہ قواعدوضوابط اکتوبر کے اختتام تک نافذ رہیں گے۔