میکسیکو، مسافر بس چٹان سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک، 21زخمی

10:43 AM, 29 Sep, 2020


 میکسیکوسٹی: میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں مسافر بس بریک فیل ہو جانے کے باعث چٹان سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک اور 21زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز ریاست چیاپاس کی شاہراہ پر گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب پیش آیا۔

میکسیکو کے سول پروٹیکشن ڈائریکٹر ایمر جنسی ایلیاس موریلس ریڈریگو نے مقامی میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بس حادثے کی اطلاع ہمیں پانچ بجے کے قریب ملی تھی ۔ بس کمپنی کے بارے میں ان کا کہناتھاکہ یہ بس ٹرانسپورٹ کمپنی  ڈی پیساج  لا انگوسترا کی تھی ۔

بس بے قابو ہو کر ایک دیوار کے ساتھ ٹکرائی اور اس کے بعد کھائی میں گر گئی ۔

 بس حادثے میں زخمی ہونےو الے افراد کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ سیکیورٹی حکام کا کہناہے کہ بس بے قابو ہوکر ہائی وے پر کنکریٹ کی دیوار سے جا ٹکرائی تھی ۔حادثے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے سیکورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بس کی بریک فیل ہوگئی تھی ۔ جو اس بڑے حادثے کی وجہ بنی ہے ۔  تاہم اس کی مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ متعلقہ اداروں تک پہنچائی جائیگی ۔

بس کمپنی کے حکام کا کہناہے کہ بس ٹکسولا گوتریز اور موٹیزنٹلا کے درمیان چلائی گئی تھی ۔ اس روٹ پر ان کی سات مزید بسیں چلتی ہیں ۔ ان کے ڈرائیور پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہیں ۔

مزیدخبریں