فنانشل بزنس کے شعبہ میں مالی سال کے پہلے دو ماہ سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

10:37 AM, 29 Sep, 2020

اسلام آباد: سٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سب سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری فنانشل بزنس کے شعبہ میں کی گئی ہے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈ ی آئی) کے حوالہ سے دوسرا بڑا شعبہ الیکٹریکل مشینری اور تیسرا بڑا شعبہ تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی اگست 2020 میں فنانشل بزنس کے شعبہ میں 85 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ جولائی اگست 2019 میں ایف ڈی آئی کا حجم 14 ملین ڈالر رہا تھا۔

اسی طرح الیکٹریکل مشینری کے شعبہ میں بھی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 15 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 37 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

مزید برآں تیل و گیس کی تلاش کے شعبوں میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم بھی25 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 34 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

دوسری جانب مواصلات کے شعبہ میں کی جانے والی ایف ڈی آئی 45 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 37 ملین ڈالر تک کم ہو گئی۔

اس طرح پاور سیکٹر میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بھی 16ملین ڈالر کے مقابلہ میں 5 ملین ڈالر تک کم ہوئی ہے۔

مزیدخبریں