لاہور: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد 18، لاہور 25، کراچی 27، پشاور 21، کوئٹہ 12 گلگت 13، مری اور مظفر آباد میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارے میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ، بارہ مولا 15 جموں، 21 اور لیہہ میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔