سری نگر : بڈگام کے بلاک ڈیولپمنٹ کے چئیرمین بھوپندرسنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گزشتہ رات گھرکے قریب گولی مار قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھ رہنما بھوپندرسنگھ نے پولیس اسٹیشن کھاگ میں دوپولیس محافظ اہلکار وں کوچھوڑدینے اورایس ایچ او کو اطلاع دئے بغیرہی اپنے گھرلوٹ رہے تھے۔
جوں ہی بھوپندرسنگھ اپنے رہائشی مکان کے قریب پہنچے تووہاں چھپے افراد نے ان پر نزدیک سے گولیاں چلا دیں اوررات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرارہوگئے۔
بھوپندر سنگھ کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسزنے پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی مہم شروع کردی۔
بھوپندرسنگھ آلوچی باغ سرینگرمیں اپنے ایک رہائشی مکان میں قیام پذیر ہوتے تھے۔ تاہم وہ بلاک دیوس کی مناسبت سے کھاگ آئے ہوئے تھے اور یہیں سے وہ اپنے گھر دال واش جارہے تھے ، جہاں دیررات ان پر حملہ کیا گیا۔