اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: جان پیرز اور مائیکل وینس نے ہیمبرگ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

10:25 AM, 29 Sep, 2020

ہیمبرگ: جان پیرز اور مائیکل وینس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے ہیمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

انہوں نے مینز ڈبلز فائنل میچ میں میٹ پاویک اور آئیوان ڈوڈگ پر مشتمل کروشین جوڑی کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

ہیمبرگ کے مقام پر کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں جان پیرز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مائیکل وینس پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف میٹ پاویک اور آئیوان ڈوڈگ پر مشتمل کروشین جوڑی کو بالکل بے بس کر دیا اور سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مزیدخبریں