ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وین ڈیزل نے گلوکاری کا آغاز کر دیا

10:19 AM, 29 Sep, 2020

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو وین ڈیزل نے گلوکاری کا آغاز کر دیا، ان کے گانے کی ویڈیو جلد ریلیز کر دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وین ڈیزل نے ڈی جے کریگو کے تعاون سے اپنا پہلا گانا ڈو آئی لائیک فیل ریلیز کر دیا ہے جو دیکھتے ہی وائرل ہو گیا۔

53 سالہ وین ڈیزل کافی عرصے سے اپنے مداحوں سے گلوکاری کا وعدہ کرتے چلے آ رہے تھے جو انہوں نے اب نبھا ہی دیا۔

وہ اس سے قبل مختلف میوزک منصوبوں پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔

فی الحال ون ڈیزل کے گانے کے بول جاری کئے گئے ہیں اور جلد ہی گانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی جائے گی۔

گلوکار نے اپنا اصل کام یعنی اداکاری کو خیر باد نہیں کہا، ان کی ایکشن فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس 9’ جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے، مکمل ہو چکی ہے۔

تاہم کورونا کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے۔ ون ڈیزل نے 1990 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ 3 درجن سے زائد فلموں میں ایکشن سے بھرپور اداکاری کا جادو دکھا چکے ہیں۔

مزیدخبریں