کراچی: پاکستان کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی نے اپنی بیٹیوں کے نام ایک خوبصورت پیغام میں کہا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے بڑے اداکار عدنان صدیقی اپنی بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
اس بار بھی انہوں نے بہت محبت بھرے انداز میں اپنی بیٹیوں کے لیے کہا کہ جب تم دونوں میری گود میں تھیں، وہ لمحہ اور وہ خوشی میرے لیے سب سے زیادہ عزیز تھی۔
پاکستانی اداکار نے کہا کہ مجھے صرف میری دونوں بیٹیاں ہی انگلیوں پر نچا بھی سکتی ہیں۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا۔