معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز میں واپسی کا عندیہ دیدیا

10:15 AM, 29 Sep, 2020

لاہور: شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی اختیار کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے جلد واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

نجی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ وہ جلد شوبز میں واپسی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں دو منصوبوں میں کام کر رہے ہیں۔

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد نہیں کہا تھا۔ ان کی جلد سے جلد کوشش ہے کہ وہ زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کریں۔

پاکستانی اداکار نے کہا کہ میری شوبز سے واپسی ان دونوں پراجیکٹس پر منحصر ہے، امید ہے کہ یہ منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔ میں نے اداکاری بالکل بھی نہیں چھوڑی بلکہ اس سے بریک لی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جن دو پراجیکٹس پر وہ ان دنوں کام کر رہے ہیں، انہیں امید ہے کہ وہ جلد نشر کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں