راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر فائرنگ کی جس سے 2 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے 60 سالہ خاتون سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان ایوب شہید ہو گئے۔
اس کے علاوہ بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے جن کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ، پاک فوج نے بھرپور موثر کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔