لاہور:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن ایک ہیں، مظلوم کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مددپر قوم کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق ، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ جب مسئلہ کشمیر کی بات ہو تو ہم سب ایک چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستانیوں کی کشمیری بھائیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم ایک ساتھ ہے ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عالمی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔