اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم

06:08 PM, 29 Sep, 2019

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  80 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے کرفیو میں بند کرکے رکھا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا ساتھ دے یا نہ دے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کامیاب کشمیر مشن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر موجود شہریوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعظم  کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ایئرپورٹ پر ہزاروں کے مجعمے کے سامنے خصوصی خطاب میں عمران خان نے مشن کشمیر کی کامیابی کیلئے عوام اور خاص طور پر اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں۔

 

وزیراعظم نے کہا  کہ کشمیری عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے کرفیو میں بند کرکے رکھا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا ساتھ دے یا نہ دے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں کیونکہ یہ ایک جہاد ہے، ہم نے اپنے اللہ کو خوش کرنا ہے۔ ہم ہر فورم کے اوپر مودی سرکار کی فاشسٹ حکومت کو کو بے نقاب کرینگے۔ جدوجہد اونچ نیچ کا نام ہے۔ میرے پاکستانی بھائیو! برے وقت میں مایوس نہیں ہونا، کوشش انسان کی ہوتی ہے، کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔ انشاء اللہ کشمیر کے لوگ آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 7 روز کے دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ، جہاں انہوں نے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیاتھا ۔  

 

مزیدخبریں