لاہور: وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ امریکا کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔وزیر اعظم نیویارک سے جدہ پہنچے جہاں وہ کچھ دیر قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوئے تھے ۔ تحریک انصاف نے وزیراعظم کی اسلام آباد آمد پر شاندار استقبال کی تیاریاں کر رکھی ہیں.
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان 7 روز کا دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس گئے، وزیر اعظم کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان جدہ سے نجی پرواز سے پاکستان پہنچے ہیں ۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بارے میں جتنا اللہ کا شکر ادا کیا جائے کم ہے، دورہ بہت مفید رہا، امریکا میں 70 کے لگ بھگ ملاقاتیں ہوئی ہیں، 50 میٹنگ پہلے ہوئی ہیں کل ملا کر میں نے وزیراعظم عمران خان نے 120 ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں تھنک ٹینک، ایڈیٹوریل بورڈ سمیت دیگر ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔
یادرہے کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں لڑا ہے۔