معیاری کام ہی میری پہچان ہے ‘عائزہ خان

01:24 PM, 29 Sep, 2019

کراچی:نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ ڈراموں میں مصروفیت کے باوجود معیار کو نظر انداز نہیں کرتی‘ معیاری کام ہی میری پہچان ہے۔

 عائزہ خان نے کہا کہ میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور ا ن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں امید ہے کہ جس طر ح اب تک مجھے پزیرائی ملی ہے ان ڈراموں کو بھی پسند کیا جائے گا ۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے میری ایک منفرد پہچان ہے جس کو میں برقرار رکھنے کی کوشش کروں گی میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیاجاتا ہے ۔

مزیدخبریں