ہمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی گرفتاریوں پر تشویش ہے، امریکہ

11:39 AM, 29 Sep, 2019

نیو یارک:جنوبی ایشیاء کے لئے امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ واد ی کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مقبوضہ کشمیر میں حالات کو نارمل دیکھنا چاہتا ہے جس کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصالحت کی پیشکش بھی کی ہے۔

ا نہوں نے کہاکہ ہمارا مﺅقف اس حوالہ سے واضح ہے اور ہمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی گرفتاریوں پر تشویش ہے، ہمیں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش پر بھی تشویش ہے،ہم چاہتے ہیں کہ حالات جلد از جلد معمول پر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اہم ہے کہ تعمیری بات چیت کے لئے ماحول سازگار ہو۔ ا نہوں نے کہا کہ پاکستان فیٹف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے عملی اقدامات کر رہا ہے اور یہ پاکستان کی نیت کے بارے میں اعتماد پیداکرسکتا ہے،پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کی اپنی لمبی تاریخ اور اپنا بیانیہ ہے جو اس کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اس سلسلہ میں سہولت کاری کے عزم کا اعلان بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم دونوں ملکوں کے درمیان تناﺅ کی کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں