نیویارک :جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کیخلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کردی ،سشما سوراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایسے ملک کیساتھ مذاکرات نہیں جو قاتل پیدا کرتا ہے ۔ بھارتی وزیرخارجہ نے پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کی منسوخی کی ذمہ داری بھی پاکستان پر ڈال دی۔
بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہماری طرف سے کئی بار پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن پاکستان نے ہمیشہ انکار کر دیا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے سشما سوراج نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ناکامی کا ذمہ دار بھی پاکستان کو قرار دے دیا۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے خالصتان کے قیام اور بھارت کی مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں بھارت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سکھ برادری اور کشمیری شامل تھے، مظاہرین نے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے، یہ احتجاج جنر ل اسمبلی میں بھارتی وزیرِ خارجہ کے خطاب کے موقع پر کیا گیا۔