پاکستان سپر لیگ سے وابستہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان سپر لیگ سے وابستہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ پی ایس ایل آفیشل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) نے فرنچائزوں کے ساتھ وابستہ کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا ہے۔


گزشتہ برس ڈائمنڈ کیٹیگریز میں شامل لاہور قلندرز کے فخرزمان اورکراچی کنگز کے بابر اعظم، گولڈ کیٹیگری میں شامل اسلام آباد یونائیٹیڈ کے شاداب خان ،فہیم اشرف اور حسن علی کی پلاٹینم کیٹگری میں ترقی ہوگئی ہے ۔ملتان سلطان کی سلور کیٹیگری میں شامل محمد عرفان نے بھی پلاٹینم کیٹگری میں ترقی حاصل کرلی ہے جبکہ گزشتہ برس لاہور قلندرز کے پلاٹینم پلیئر عمر اکمل کی تنزلی ہوئی ہے ، وہ اب گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں ۔

گزشتہ برس سلور کیٹیگری میں شامل یاسر شاہ، جنید خان، محمد نواز کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کرلیا گیا ہے۔آصف علی اور عثمان شنواری سلور کیٹیگری سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں جب کہ احمد شہزاد کو فی الحال ان کی عبوری معطلی کی وجہ سے پلیئرز کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔

فرنچائز سے غیر وابستہ کھلاڑیوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔