نئی دہلی : بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا جعلی ڈھونگ رچایاجسےبھارت کے اپنے ہی فوجیوں نے فلاپ کر دیا۔بھوکے ،پیاسے ،تنخواہوں اور پنشن سے محروم فوجیوں نے بھارتی سرکار سے سرجیکل اسٹرائیک دعوے کے ثبوت مانگ لیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا جس کا ڈراپ سین پہلے ہی ہو چکا ہے لیکن اب بھارتی فوجیوں نے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگ لیے ۔احتجاج کرتے فوجیوں کا کہنا ہے بھارت نے تو اپنے فوجی مروائےاور ان کیخلاف مقدمات بھی بنوائے فوجیوں کا کہنا ہے کہ سارے جھوٹے دعوؤں کا مقصد مودی سرکار کی کرپشن اور بھارتی فوج کی ناکامیاں چھپانا ہے ۔
انتخابات میں شکست اور مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم کا پردہ جنرل اسمبلی میں فاش ہونے کے ڈر سے مودی سرکار نے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو تیز کر رکھا ہے ۔جس پوسٹ سے جا کر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا وہاں تعینات بھارتی فوجی نے ساری حقیقت بیان کر تے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے سارے دعوے جھوٹے ہیں ،کوئی ثبوت موجود نہیں۔
خیال رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رافیل طیاروں کی ڈیل میں اربوں کی چوری میں ملوث نکلےجس کی تحقیقات کا مطالبہ پورے بھارت میں بڑھتا چلا جا رہا ہے ،مودی کی مبینہ کرپشن انتخابات میں بی جے پی کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہے اور گرتی ساکھ کو بچانے کیلئے بے بنیادپراپیگنڈا کیا جا ہاہے ۔