کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ میں 15 فیصد ڈیم فنڈ کیلئے رکھے جائیں، عطیات سے کام نہیں ہوسکتا، حکومت خود حکومت کرنے میں سنجیدہ نہیں، عمران خان کا بنگلہ وزیراعظم ہاوس میں رہائشی ایریا سے بھی بڑا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت پہلے ہی مہینے قرض لینے سعودی عرب پہنچ گئی، ڈیم وقت کی ضرورت ہیں، پیپلزپارٹی ڈیموں کی تعمیر کی حامی ہے مگر چندے اور جرمانوں سے ڈیم نہیں بنا کر تے ۔اپنے متعلق نیب کیسز کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ز ند گی میں کہیں ایک انچ پر قبضہ کیا ہو یا قرض لیکر کھایا ہو تو بتایا جائے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا عوام کو روزگار دینے والے روزگار چھیننے جا رہے ہیں۔ ہم آج بھی چاہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت چلائے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خود حکومت کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اسدم عمر نے جو باتیں کرتے تھے اس پر عمل کریں، حکومت نے کروڑوں افراد کو روزگار دینے کا وعدہ کیا، مگر لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔