بھارت کو شکست،پاکستان نے ایشین جونئیرسکواش چیمپئن انڈر15 کا ٹائٹل جیت لیا

02:59 PM, 29 Sep, 2018

چنائی:ایشین جونئیرسکواش چیمپئن شپ 2018 میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر انڈر 15 کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میں کھیلے جانیوالے ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان نے بھارتی حریف ارناوسرین کو شکست سے دوچار کیا۔بھارت کے شہر چنائی میں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا میلہ سجا ،انڈر 15 کیٹیگری کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کے محمد حمزہ خان کا سامنا میزبان حریف ارناوسرین سے ہوا ۔

پاکستانی جونیئر سٹار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف کوسٹریٹ گیمزمیں شکست دیکر انڈر 15 ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔حمزہ کی فتح کا سکور گیارہ نو ، گیارہ چھ اور گیارہ سات رہا۔

مزیدخبریں