لندن :انگلینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر محمد عباس کو لیسٹر شائر کاؤنٹی کا بہترین باؤلنگ پرفارمنس کا ایوارڈ مل دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد عباس کو لیسٹر شائر کاؤنٹی ایوارڈز میں بہترین کارکردگی دکھانے پر کرکٹرز کو ایوارڈ ز تقریب کے موقع پر باؤلنگ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔خیال رہے کہ 28 سالہ محمد عباس نے کاؤنٹی سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈرہم کے خلاف انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں۔
???? | The winner of the 2018 Frank S Smith Award for Best Bowling Performance in the First XI is @Mohmmadabbas111 for his match figures of 10-52 against Durham!
— Leicestershire CCC???? (@leicsccc) September 28, 2018
Congrats Mo ????
???? #followthefoxes pic.twitter.com/MVgZ0OFeot
واضح رہے کہ لیسٹر شائر کاؤنٹی اگلے سیزن کے لیے بھی محمد عباس سے معاہدہ کرچکی ہے۔محمد عباس کاﺅنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کھیلیں گے۔قومی فاسٹ باﺅلر کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھی منتخب کیا گیا ہے اور وہ دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔