کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس چوری کرنیوالا افسر گرفتار،ایف آئی اے کے حوالے

12:00 PM, 29 Sep, 2018

اسلام آباد:اقتصادی امورڈویژن میں ملاقات کے لیے آئے کویتی وفد کے سربراہ کے بریف کیس کی چوری میں ملوث جوائنٹ سیکرٹری ای اے ڈی ضرار حیدر کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا اورحکام نے کویتی وفد سے معذرت کی۔ شام اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ نے اجلاس ختم ہونے کے بعد اپنا بریف کیس چوری ہونے کا انکشاف کیا.

جس پر اجلاس کے شرکاءپریشان ہوگئے اور واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن غضنفر جیلانی نے موقع پر ہی تحقیقات کی ہدایت دیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بریف کیس چرانے والے ای اے ڈی کے افسرکی نشاندہی کی گئی۔


ذرائع کے مطابق بریف کیس چرانے والے افسر کی شناخت جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن ضرار حیدر کے طور پر ہوئی جس پر سیکرٹری ای اے ڈی غضنفر جیلانی نے سخت ایکشن لیا اور کویتی وفد کے سربراہ کا بریف کیس چرانے والے جوائنٹ سیکرٹری ضرار حیدر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔


دوسری جانب حکومت نے کویتی وفد سے معذرت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ادھر واقعے کے ذمہ دار افسر ضرار حیدر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ اچھی شہرت کے حامل نہیں تھے اور اسی وجہ سے وہ کئی بار سپرسیڈ ہوچکے ہیں ان کے بیج میٹ ترقیاں پاچکے ہیں اور یہ گریڈ 20 میں جوائنٹ سیکرٹری ہی تعینات ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر کے خلاف محکمانہ اور تادیبی کارروائی بھی کی جائے گی۔اقتصادی امور ڈویژن میں ہونے والے اجلاس میں شریک کویتی وفد کے سربراہ نے اجلاس ختم ہونے کے بعد اپنا بریف کیس چوری ہونے کا انکشاف کیا۔جس پر اجلاس کے شرکاءپریشان ہوگئے اور واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن غضنفر جیلانی نے موقع پر ہی تحقیقات کی ہدایت دیں۔

مزیدخبریں