زیبرا کراسنگ کے علاوہ سڑک پار کرنے والوں کا بھی چالان کیا جائے گا، حکومت کا ایک اور بڑا اقدام

11:42 AM, 29 Sep, 2018

لاہور : موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی لازم قرار دینے کے بعد اب پیدل چلنے والوں کے لیے بھی زیبرا کراسنگ کے استعمال کو لازم قرار دے دیا گیا ہے۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سےجاری کردہ ہدایات میں کار اور موٹرسائیکل چلانے والوں کو زیبرا کراسنگ پر کھڑے نہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پیدل چلنے والوں اور پیدل سڑک پار کرنے والوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زیبرا کراسنگ کا استعمال کیا جائے بصورت دیگر چالان ہو گا۔ سٹی ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جو شہری زیبرا کراسنگ کے بغیر سڑک پار کرتا ہوا دیکھا گیا اس کا چالان کر دیا جائے گا۔چالان کی رقم کا فی الوقت اعلان نہیں کیا گیا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں عدالتی حکم کی روشنی میں حال ہی میں سٹی ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ۔ ہیلمٹ پہننے کو لازم قرار دئے جانے کے لیے ہیلمٹ خریدنے والوں کی تعداد میں جونہی اضافہ ہوا ہیلمٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

شہریوں نے ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے جا اضافے کی شکایت بھی کی جس کے بعد اب ہیلمٹ کی قیمتوں سے متعلق ایک فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا کہ مال روڈپر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے ہیلمٹ کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی افسران کی میکلورڈ روڈ کے تاجروں سے میٹنگ ہوئی ۔اجلاس میں ہیلمٹ کی قیمتوں پرفیصلہ کیا گیا ۔جس کے تحت لوکل ہیلمٹ 500 روپے میں فروخت ہو گا۔ جبکہ امپورٹڈ ہیلمٹ کی قیمت 1150 روپے ہو گی۔ شہر کے مختلف پوائنٹس پر کیمپ بھی لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے فیصلے کے بعد اب سے لوکل ہیلمٹ 500 روپے جبکہ امپورٹڈ 1150 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہر بھرمیں انتظامیہ اور سٹیٹریفک پولیس کافی سرگرم ہو گئی ہے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، یہی نہیں ٹریفکقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان کے ذریعے چالان کرنے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں