پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 8 روپے تک بڑھانے کی سمری ارسال

11:02 AM, 29 Sep, 2018

اسلام آباد: تبدیلی سرکار کی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 8 روپے تک بڑھانے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت 4 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش بھی کی۔ قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیرِاعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 6 ڈالر فی بیرل تک اضافہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں