امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر رگبی لیگ کے سیاہ فام کھلاڑیوں کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس لیگ میں ضروری تبدیلیاں نہ لائی گئیں تو صورتحال جہنم سے بھی بد تر ہوجائے گی۔
صدر ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد امریکہ کی رگبی لیگ کے سیاہ فام کھلاڑیوں نے اتوار کے روز لندن کے ومبلی اسٹیڈیم میں قومی ترانے بجائے جانے کے موقع پر گھٹنوں کے بل کھڑے ہوکراحتجاج کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی شب ہنٹسوائل میں تقریر کے دوران احتجاج کرنے والے کھلاڑیوں کو برا بھلا کہتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے کے خلاف چارہ جوئی کی جانا چاہیے۔ٹرمپ کے بیان پر امریکی کھلاڑیوں اور خاص طور سے سیاہ فام کھلاڑیوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔