بدعنوانی کی روک تھام روکنے کیلئے پرعزم ہیں : چیئر مین نیب قمر زمان

بدعنوانی کی روک تھام روکنے کیلئے پرعزم ہیں : چیئر مین نیب قمر زمان

اسلام آباد : چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام کو قومی فرض سمجھتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے‘ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ نیب ہر قسم کی بدعنوانی کو آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے‘ میرے دور میں کی گئی اصلاحات کے باعث پلڈاٹ ‘ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور عالمی اقتصادی فورم نے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب لاہور کے الوداعی دورہ کے موقع پر نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں 2014ء سے 2017ء کے دوران ادارے میں بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں جس سے نیب کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں 2014ء میں معیاری مقداری گریڈنگ نظام کی بنیاد پر نیب ہیڈ کوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ نیب لاہور کے لئے قابل فخر بات ہے کہ آپ کی قیادت اور رہنمائی میں معیاری مقداری گریڈنگ نظام کے تحت 2016ء میں شاندار پرفارمنس پر اسے نمبر ون بیورو قرار دیا گیا ہے جو کہ پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے آپ کی قیادت میں ہماری محنت، عزم اور حوصلہ کا عکاس ہے۔


انہوں نے کہا کہ نیب بلا امتیاز زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد، آگاہی اور تدارک کے ذریعے موثر طریقے سے بدعنوانی کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔جب سے آپ نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالا ہے آپ کی بھرپور رہنمائی کے باعث نیب لاہور کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ بدعنوانی کی روک تھام کے لئے آپ کی شاندار خدمات اور آپ کے دور میں کئے گئے قابل قدر اقدامات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان وجوہات کی بناء پر اور آپ کی ولولہ انگیز قیادت کے باعث قومی اور بین الاقوامی ادارے نیب کی کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔