ممبئی :ان دنوں بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف کے اپنے والدین اور گھر کو چھوڑنے کی خبریں گردش کررہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ ٹائیگر جیکی شروف بہت جلد والدین کو چھوڑ کر اپنی گرل فرینڈ دیشا پٹانی کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، تاہم اس بات پر اداکار کے والد اور لیجنڈ اداکار جیکی شروف نے بھی اپنا بیان کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگرشروف اور دیشا پٹانی ان دنوں فلم باغی2 میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹائیگر اور دیشا کے درمیان نزدیکیاں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ ٹائیگر نے اپنا گھر چھوڑ کر دیشا کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں جب جیکی شروف سے بات کی گئی تو انہوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر ابھی بچہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ وہ الگ گھر میں رہنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اگر ایسا کچھ اس کے دماغ میں چل رہاہے تو اس نے ابھی تک مجھ سے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی۔
ٹائیگر ابھی بچہ ہے، الگ گھر کا نہیں سوچ سکتا، جیکی شروف
09:20 PM, 29 Sep, 2017