برلن: جنوبی جرمن صوبے باویریا کی پارلیمان کے سابق رکن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے ایک سابق صوبائی عہدیدار کو جنسی زیادتیوں کے جرم میں تین سال اور دس ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف یہ الزامات ثابت ہو گئے تھے کہ اس نے ایسی خواتین کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنایا، جو اس وقت ایسے کسی جرم کے خلاف اپنا دفاع کرنے کے قابل نہیں تھیں۔ پولیس کو ملزم کے کمپیوٹر سے بچوں سے متعلق فحش جنسی مواد بھی ملا تھا، اس کے علاوہ پولیس کو ملزم کے ذاتی کمپیوٹر سے کم عمر بچوں سے متعلق فحش جنسی مواد بھی ملا تھا۔
لینُس فوئرسٹر پر یہ الزام بھی ثابت ہو گیا کہ اس نے چند خواتین کی ان کی انتہائی حد تک نجی زندگی سے متعلق فحش نوعیت کی ویڈیوز اور تصویریں بھی بنائی تھیں، جو دوران تفتیش پولیس نے برآمد کر لی تھیں۔