احمد الاسیرکو سزائے موت سنا دی گئی

احمد الاسیرکو سزائے موت سنا دی گئی

بیروت:لبنان کی فوجی عدالت نے شدت پسند مذہبی رہ نما احمد الاسیر کو فوج اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف لڑنے کی پاداش میں سزائے موت سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوجی عدالت نے شدت پسند مذہبی رہ نما احمد الاسیر اور اس کے ایک بھائی امجد الاسیر کوسزائے موت سنائی ہے تاہم امجد الاسیر مفرور ہے۔ عدالت نے انھیں فوج کے ساتھ تصادم کی راہ اختیار کرنے اور حملوں میں ایک درجن فوجیوں کو قتل کرنے سے سمیت متعدد الزامات عاید کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ لبنانی فوج نے الشیخ احمد الاسیر کو 2015ءکو بیروت کے ہوائی اڈے سے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ پلاسٹک سرجری کرکے اپنا حلیہ تبدیل کرنے کے بعد جعلی پاسپورٹ پر مصر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔