جنیوا: میانمار میں اقوامِ متحدہ کی قیادت نے روہنگیا کے حقوق کے معاملات کو حکومت کے سامنے اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
اقوامِ متحدہ کے ایک سابق عہدے دار نے کہا کہ میانمار میں اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے انسانی حقوق کے کارکنوں کو روہنگیا کے حساس علاقوں کا دورہ کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔اس پیچیدہ صورتِ حال میں اقوامِ متحدہ کے عملے کو احساس تھا کہ روہنگیا کے انسانی حقوق کے معاملے پر آواز بلند کرنے سے بہت سے بودھ ناراض ہو جائیں گے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اقوامِ متحدہ کے عملے کے لیے روہنگیا کے بارے میں کھلے عام بات کرنا تقریباً ممنوع ہو کر رہ گیاتھا۔ رخائن کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی جاری کردہ پریس ریلیزوں میں روہنگیا کے لفظ سے مکمل گریز کیا جانے لگاتھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقوامِ متحدہ کی قیادت نے روہنگیا مسئلے کو حکومت کے سامنے اٹھانے سے روکنے کی کوشش کی تھی
06:28 PM, 29 Sep, 2017