پی سی بی کا بھارت کیخلاف 70 ملین ڈالر ہرجانہ دائر کرنے کا فیصلہ

06:21 PM, 29 Sep, 2017

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ کیخلاف قانونی کارروائی کی تیاری مکمل کر لی.

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف آئی سی سی میں ستر ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے دو ہوم سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف ستر ملین ڈالر ہرجانہ دائر کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔اس مقصد کے لیے غیر ملکی وکیل کی خدمات بھی حاصل کر لیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم حملہ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوئے۔ جب سری لنکن ٹیم آئے گی تو بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو جائے گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان کوانٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سازگار ملک ثابت کریں گے۔

مزیدخبریں