میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ٗ نہ ہی سیاسی مسیحا ہوں : ملک ریاض

06:01 PM, 29 Sep, 2017

لاہور : چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کے لئے نواز شریف سے ملاقات کی ۔

چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ملک ریاض نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کرنے کے لئے نواز شریف سے ملاقات کی ۔

میرا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے نہ کوئی سیاسی کردار ہے کسی سیاسی رسہ کشی کا حصہ ہوں نہ ہی سیاسی مسیحا ۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ سنت رسولؐ پر عمل کرتے ہوئے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی

مزیدخبریں