فرانس میں مونا لیزا کی برہنہ نئی پینٹنگ منظر عام پر آگئی

05:20 PM, 29 Sep, 2017

پیرس :فرانس میں مبینہ طور پر مونا لیزا کی ایک اور تصویر نے دھوم مچا دی ۔ فن مصوری کے ایک ماہر نے کہاہے کہ چارکول کی وہ ڈرائنگ، جو ایک آرٹ کلیکشن میوزیم میں 150 برس سے بھی زیادہ مدت سے رکھی ہوئی تھی، مونا لیزا کا ہی ایک سکیچ ہو سکتا ہے۔


اطلاعات کے مطابق مونا ونا کے نام سے معروف ایک برہنہ خاتون کے چارکول کے اس پورٹریٹ کے بارے میں اب تک یہی کہا جاتا رہا تھا کہ اس کا تعلق لیونارڈو ڈا ونچی کے سٹوڈیو سے ہے۔لیکن اب ماہرین کو ایسے کافی اشارے ملے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ کہ شاید مصور لیونارڈو ڈا ونچی نے ہی مونا لیزا کی پینٹنگ بنانے سے پہلے یہ سکیچ بنایا ہوگا۔


پیرس میں لور میوزیم میں ٹیسٹ کے بعد آرٹ کے تحفظ پر مامور ماہرین کا خیال ہے کہ اس سکیچ پر کم سے کم جزوی طور پر تو لیونارڈو نے کام کیا ہے۔یہ ڈرائنگ 1862 سے پیرس کے شمال میں ایک میوزیم میں نشای ثانیہ کے دور کے دیگر فن پاروں کے ساتھ ہی رکھی ہوئی تھی۔کیوریٹر میٹیئو ڈیلڈک نے بتایاکہ ڈرائنگ کی ایک کوالٹی یہ ہے کہ جس طریقے سے اس کا ہاتھ اور چہرہ بنایا گیا وہ غیر معمولی بات ہے۔

مزیدخبریں