موصل:بوبکر البغدادی نے اپنے آڈیو پیغام میں اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ صبر واستقامت اور استقلال کا دامن تھا مے رکھیں۔
دہشتگرد تنظیم داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے زندہ ہونے کے واضح ثبوت اس بات سے ملے ہیں کہ انھوں نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک آڈیو بیان میں اپنے پیروکارں سے کہا ہے کہ وہ صبر واستقامت اور استقلال کا مظاہرہ کریں۔
البغدادی کی یہ صوتی ریکارڈنگ 46 منٹ طویل ہے۔ان کی یہ تقریر یوٹیوب اور ٹیلی گرام ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔اس میں وہ اپنے پیروکاروں سے مخاطب ہوکر یہ کہہ رہے ہیں کہ عراق ، لیبیا ، شام میں جو جانیں قربان کی گئی ہیں، انھیں وہ رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
انھوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ امریکا ، یورپ اور روس خوف اور دہشت زدگی کی حالت میں رہ رہے ہیں اور انھیں ہر دم مجاہدین کے حملوں کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔