رحیم یار خان : شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں پرچی بنوانے میں تاخیر ہو گئی ، خاتون نے بچے کو ہسپتال کے دروازے پر جنم دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار کی حاملہ خاتون کریماں اپنے شوہر شبیر احمد کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں گئی ۔ کریماں کا شوہر ہسپتال کی پرچی بنوانے کے لیے اندر گیا تو گارڈز نے اسے روکے رکھا ۔
زیادہ تاخیر ہونے پر کریماں کی طبیعت بگڑ گئی اور اس نے ہسپتال کے دروازے پر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کریماں کے شوہر کو دروازے پر روکے جانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔