رحیم یار خان میں پرچی بنوانے میں تاخیر پر خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دیدیا

رحیم یار خان میں پرچی بنوانے میں تاخیر پر خاتون نے ہسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دیدیا

رحیم یار خان : شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں پرچی بنوانے میں تاخیر ہو گئی ، خاتون نے بچے کو ہسپتال کے دروازے پر جنم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار کی حاملہ خاتون کریماں اپنے شوہر شبیر احمد کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال کی ایمرجنسی میں گئی ۔ کریماں کا شوہر ہسپتال کی پرچی بنوانے کے لیے اندر گیا تو گارڈز نے اسے روکے رکھا ۔

زیادہ تاخیر ہونے پر کریماں کی طبیعت بگڑ گئی اور اس نے ہسپتال کے دروازے پر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔ ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کریماں کے شوہر کو دروازے پر روکے جانے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔